0
Tuesday 22 Mar 2016 23:28

یوم پاکستان کی روایتی پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل

یوم پاکستان کی روایتی پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کی روایتی پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاق چوبند فوجی دستے شرکت کریں گے اور فلائی پاسٹ میں لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے۔ پریڈ ایونیو کے علاقے میں واقع مدارس سیکیورٹی کے پیش نظر عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق، یوم پاکستان کی خصوصی تقریبات کا آغاز اسلام آباد میں اکتیس جبکہ چاروں صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ اسلام آباد میں روایتی مشترکہ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاق چوبند دستوں سمیت گرلز گائیڈز اور پاکستان اسکاوٹس کے دستے بھی شرکت کریں گے۔ پریڈ کے دوران لڑاکا طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے اور اسکائی ڈائیونگ کا دلکش مظاہرہ کیا جائے گا۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں کے رنگارنگ ثقافتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ 23 مارچ کی پریڈ کیلئے سیکیورٹَی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پریڈ ایونیو کی جانب جانے والے تمام راستے بند رہیں گے اور عام ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کرکے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں جوائنٹ کنٹرول روم قائم کرکے فیض آباد کے تین کلو میٹر کی حدود میں واقع تمام سینتالیس مدارس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، پریڈ کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بھی صبح پانچ بجے سے دوپہر تین بجے تک معطل رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 528983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش