0
Tuesday 22 Mar 2016 22:52

اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان منایا جائے گا

اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان منایا جائے گا۔ جنرل اسمبلی کے ہال میں پاکستان مشن کے زیر انتظام پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کا کنسرٹ ہوگا۔ کنسرٹ کا عنوان ہے ’صوفی نائٹ امن کی موسیقی‘ اور اس کا مقصد پاکستان کی جانب سے عالمی اسٹیج پر دنیا کو امن اور یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی پرفارمنس میں گلوکار راحت فتح علی خان اپنے مقبول گیت پیش کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق یہ کنسرٹ پاکستان کے سافٹ امیج اور ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 528989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش