0
Wednesday 23 Mar 2016 02:06

آزادی حاصل کرنے کے باوجود ہم ذہنی طور پر ابھی تک غلام ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

آزادی حاصل کرنے کے باوجود ہم ذہنی طور پر ابھی تک غلام ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دو قومی نظریہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والا ملک عملی طور پر نظریہ پاکستان سے انحراف کا شکار ہوچکا ہے۔ جس کے باعث بہت ساری مشکلات ہمارے دامن سے لپٹی ہوئی ہیں۔ اسلامی اقدار اور روایات کو دانستہ طور پر فراموش کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے قیام کا مقصد دین اسلام کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسلامی قوانین کے مطابق ڈھالنا تھا، لیکن بدقسمتی سے اسلامی اقدار کو مغربی افکار کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا ہے۔ ثقافت کے نام پر ہندوانہ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مسلمانانِ برصغیر نے الگ ریاست کا مطالبہ کیا۔ آزادی حاصل کرنے کے باوجود بھی ہم ذہنی طور پر ابھی تک غلام ہیں۔ اسلامی ثقافت غیر ملکی ثقافتی یلغار کے ہاتھوں مغلوب ہوچکی ہے۔ جب تک ہم اپنی زندگیوں کو اسلام کے سنہری قوانین کے مطابق نہیں ڈھالتے، تب تک ہم پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ پاکستان کا مطلب لاالہ الا للہ اور پاکستانی کا مطلب اس نعرے کا حقیقی پیروکار بننا ہے۔ نظریہ پاکستان کی تکمیل کے لئے نہ صرف حکومتی سطح پر جامع منصوبہ سازی کی اشد ضرورت ہے بلکہ شخصی ذمہ داریوں کا بھی ادارک انتہائی ضروری ہے۔ دشمن قوتیں غیر محسوس طریقے سے ہمیں اس نظریئے سے دور لے جا رہی ہیں۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن تھا۔ پوری قوم کو مل کر پوری ثابت قدمی سے اس عزم کا اظہار کرنا ہوگا کہ نظریہ پاکستان کی پاسداری اور حفاظت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 529014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش