QR CodeQR Code

ملکی سالمیت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے، محمد عباس

23 Mar 2016 17:02

اسلام ٹائمز: یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، اور اس سرزمین کو پانے کیلئے انتھک محنت اور کوشش کی، اسی طرح آج پاکستان میں درپیش مسائل کے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر طلبہ کو متحد و متحرک ہونیکی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہا ہے کہ یوم پاکستان دراصل تجدید عہد کا دن ہے، ہمیں آج کے دن اپنے وطن سے عہد کرنا چاہیئے کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس نے کہا کہ اس عظیم سرزمین کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں پیش کیں، ان قربانیوں کو یاد کرکے ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ کو ہراول دستے کا کرداد ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، اور اس سرزمین کو پانے کیلئے انتھک محنت اور کوشش کی، اسی طرح آج پاکستان میں درپیش مسائل کے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر طلبہ کو متحد و متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 529082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529082/ملکی-سالمیت-کیلئے-کسی-بھی-قسم-کی-قربانی-دینے-سے-دریغ-نہیں-کرینگے-محمد-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org