QR CodeQR Code

بھارت کے مقابلے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں، امریکی تھنک ٹینک

23 Mar 2016 20:52

اسلام ٹائمز: ایٹمی دہشت گردی کے عنوان سے جاری رپورٹ میں امریکی تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ 25 ہزار فوجی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی پر مامور ہیں جبکہ اسٹریٹجک ڈویژن نے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی کمزور ہے۔ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز جوہری ہتیھیاروں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں یا نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ہاورڈ کینیڈی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گذشتہ بیس برس میں پاکستان نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ ایٹمی دہشت گردی کے عنوان سے جاری رپورٹ میں امریکی تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ 25 ہزار فوجی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی پر مامور ہیں جبکہ اسٹریٹجک ڈویژن نے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 529116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529116/بھارت-کے-مقابلے-پاکستان-ایٹمی-ہتھیار-محفوظ-ہیں-امریکی-تھنک-ٹینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org