QR CodeQR Code

برسلز ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث خودکش بمباروں کی شناخت ہو گئی

24 Mar 2016 09:51

اسلام ٹائمز: بیلجئم کے مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بیلجئم ائیرپورٹ پر ہونے والے 2 دھماکوں میں ملوث خودکش بمباروں کی شناخت خالد اور ابراہیم البکروی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ویڈیو میں ایئرپورٹ پر مشکوک انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیلجئم کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے، جو پیرس حملوں میں بھی ملوث تھے۔ بیلجئم کے مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بیلجئم ائیرپورٹ پر ہونے والے 2 دھماکوں میں ملوث خودکش بمباروں کی شناخت خالد اور ابراہیم البکروی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ویڈیو میں ایئرپورٹ پر مشکوک انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں خودکش بمباروں کا تعلق پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ صالح عبدالسلام سے بھی تھا اور دونوں نے چند روز قبل ہی برسلز میں کرائے کا مکان حاصل کیا جب کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران اس مکان سے صالح عبدالسلام کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں ایئرپورٹ، میٹرواسٹیشن اور شاہی محل کے قریب 7 بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 529188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529188/برسلز-ایئرپورٹ-پر-حملوں-میں-ملوث-خودکش-بمباروں-کی-شناخت-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org