0
Thursday 24 Mar 2016 00:19

جو شخص یا تنظیم تفرقہ کی بات کرے، اس پر فوری پابندی لگائی جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

جو شخص یا تنظیم تفرقہ کی بات کرے، اس پر فوری پابندی لگائی جائے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباص جعفری کی خصوصی ہدایات پر تنظیم کے ملک بھر میں موجود صوبائی و ضلعی دفاتر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر وطن عزیز کو درپیش خطرات اور ان کے ازالہ کے لئے حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران اس امر پر زور دیا کہ یہ ملک ہمارا گھر ہے۔ ہمیں اس کی حفاظت بالکل اسی طرح کرنی ہوگی، جیسے ہم اپنے گھر کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری عزت، پہچان، شناخت، ہمارے جان و مال کا تحفظ، ہماری آزادی یہ سبھی نعمتیں اس ارض پاک کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔ یہ ملک ہماری نظریاتی جاگیر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھتے ہیں، وہ دراصل اسلامی نظریات کے دشمن ہیں۔ ملک کے آئین و قانون سے متصادم قوتیں پاکستان کی کبھی خیرخواہ نہیں ہوسکتیں۔ آج کے دن نظریہ پاکستان کی پاسداری کے عہد کی تجدید کرنا ہوگئی لیکن یہ تجدید اپنے عمل سے کی جانی چاہیے۔ اسلام کو پارہ پارہ کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ جو بھی شخص یا تنظیم تفرقہ کی بات کرے، اس پر فوری پابندی لگائی جائے۔ ملک میں امن کے حقیقی قیام کا یہی واحد حل ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم پاکستان پر ہمیں اپنے ان شہداء کو بھی یاد رکھنا ہوگا، جو اس ملک کے بقا کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کو ارض پاک پر نچھاور کر گئے۔ ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جانثاروں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 529199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش