0
Wednesday 23 Mar 2016 23:35

جب بھی وطن عزیز پر کوئی وقت پڑا تو پاکستانی قوم یکجا ہوکر اسکا دفاع کریگی، مولانا حسین مسعودی

جب بھی وطن عزیز پر کوئی وقت پڑا تو پاکستانی قوم یکجا ہوکر اسکا دفاع کریگی، مولانا حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینیئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کیلئے پوری قوم پہلے کی طرح آج بھی متحد ہے اور ہم ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اور اس کی سلامتی، تحفظ اور دفاع کیلئے ہم آج بھی تیار ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور ملک کی بہادر افواج کے جوش و جذبے کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں جب ملک امن کا گہوارہ بنے گا اور یہاں سے ہر قسم کی دہشت گردی ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پوری دنیا خصوصاً مسلم ممالک میں ہم آہنگی کے قیام کے خواہاں ہیں، لیکن کسی بھی جارحیت کیلئے ہر طرح تیار ہیں اور جب بھی وطن عزیز پر کوئی وقت پڑا تو پاکستانی قوم یکجا ہوکر اس کا دفاع کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 529209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش