QR CodeQR Code

قرارداد پاکستان کی روشنی میں پاکستان کو پروان چڑھانے کیلئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آئی ایس او

23 Mar 2016 23:49

اسلام ٹائمز: اپنے پیغام میں آئی ایس او کراچی کے صدر نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور اس سرزمین کو پانے کیلئے انتھک محنت اور کوشش کی، اسی طرح آج پاکستان میں درپیش مسائل کے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر طلبہ کو متحد و متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے صدر محمد عباس نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم پاکستان دراصل تجدید عہد کا دن ہے۔ ہمیں اس دن اپنے وطن سے عہد کرنا چاہیئے کہ پاکستان کی سالمیت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس عظیم سرزمین کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں پیش کی، ان قربانیوں کو یاد کرکے ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے طلبہ کو ہراول دستے کا کرداد ادا کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور اس سرزمین کو پانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش کی، اسی طرح آج پاکستان میں درپیش مسائل کے نمٹنے کے لئے ایک بار پھر طلبہ کو متحد و متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 529211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529211/قرارداد-پاکستان-کی-روشنی-میں-کو-پروان-چڑھانے-کیلئے-طلبہ-اپنا-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-آئی-ایس-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org