QR CodeQR Code

یوم پاکستان، امامیہ سکاؤٹس کی مزار اقبالؒ پر حاضری، سلامی پیش کی

24 Mar 2016 09:27

اسلام ٹائمز: ڈویژنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ نے کہا کہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ایک فریضہ ہے جس طرح قیام پاکستان کے وقت طلباء نے قائداعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور مثالی کردار ادا کیا، اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی، دفاع وطن اور حقیقی فکری آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ طلباء فکری غلامی سے نجات و آزادی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عزم مصصم رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سکاؤٹس کی یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر علامہ اقبال کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ مجتبیٰ حیدر نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کے افتخار اور قوم کے جوش و ولولہ کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، انسان فطری طور پہ آزادی کو پسند کرتا ہے جو کہ خصائل حسنہ میں سے ہے، کچھ افراد اور اقوام دوسری اقوام پہ تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح کا ایک تسلط عالمی سامراج نے برصغیر پاک و ہند میں بھی قائم رکھا تھا جو یہاں کے انسانوں کی فطری خواہش یعنی آزادی کے سامنے چکنا چور ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ایک فریضہ ہے جس طرح قیام پاکستان کے وقت طلباء نے قائداعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور مثالی کردار ادا کیا، اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی، دفاع وطن اور حقیقی فکری آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ طلباء فکری غلامی سے نجات و آزادی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عزم مصصم رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 529235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529235/یوم-پاکستان-امامیہ-سکاؤٹس-کی-مزار-اقبال-پر-حاضری-سلامی-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org