0
Thursday 24 Mar 2016 09:40

لاہور، نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابات، علامہ لیاقت صدیقی صدر منتخب

لاہور، نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابات، علامہ لیاقت صدیقی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان مرکزی انتخابات سیشن 2016-17 جامعہ نعیمیہ میں ہوئے۔ پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی مرکزی صدر جبکہ مولانا شفقت علی یوسفی مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ انتخابات میں لاہور سمیت پاکستان بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے، دین دشمن قوتیں مسلم امہ میں فکری انتشار پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، جذبہ حب الوطنی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، مفتی محمد حسین نعیمی کے افکار نظریات کے احیاء اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کے مشن کی آبیاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہہ اسلاف کی تعلیمات اور طرز حیات نئی نسل کیلئے مینارۂ نور ہے، اسلاف کے دیئے ہوئے انسانی ہمددری کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت علی یوسفی نے کہا کہ سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ملک کی مقبول ترین فعال تنظیم بنائیں گے۔ کارکنان کے اعتماد پر ہر صورت پورا اتریں گے۔
خبر کا کوڈ : 529237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش