0
Thursday 24 Mar 2016 22:50

ماسکو ایئر پورٹ سے 48 پاکستانی تاجر ڈی پورٹ

ماسکو ایئر پورٹ سے 48 پاکستانی تاجر ڈی پورٹ
اسلام ٹائمز۔ روس کی موبائل فون کمپنی کی دعوت پر جانے والے 132 پاکستانیوں میں سے 48 کو واپس بھجوا دیا گیا ہے جب کہ دیگر 84 کو براستہ دبئی واپس بھجوایا جارہا ہے۔ روس کی مقامی موبائل ساز کمپنی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 188 موبائل فون ڈیلرز کو موبائل فون کے نئے ماڈلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور سیر و سیاحت کے لیے بلایا تھا۔ ان تاجروں میں سے 80 کا تعلق کراچی، 35 کا لاہور جب کہ دیگر کا اسلام آباد سے ہے۔ یہ تمام موبائل ڈیلرز مختلف پروازوں سے بدھ کی دوپہر کو ماسکو پہنچے تھے تاہم ان میں 56 افراد کو ماسکو میں داخل ہونے دیا گیا جب کہ 132 کو روک لیا گیا، 24 گھنٹے تک ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کرنے کے بعد ان میں سے 48 کو واپس پاکستان بھجوادیا گیا ہے جب کہ دیگر 84 افراد اب بھی وہیں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 529358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش