QR CodeQR Code

اسلام آباد، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

24 Mar 2016 23:55

اسلام ٹائمز: سادات کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جن میں میاں، بیوی، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، باپ، اور بیٹا بیٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ افراد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے سادات کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 5 افراد زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جان بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 5 سے 6 افراد تھے اور وہ اپنے حلیے سے افغان باشندے لگ رہے تھے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، جب کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کا تنازع معلوم ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 529378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529378/اسلام-ا-باد-مسلح-افراد-کی-فائرنگ-سے-ایک-ہی-خاندان-کے-پانچ-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org