0
Friday 25 Mar 2016 02:51

افغانستان ، ہلمند میں بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک

افغانستان ، ہلمند میں بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں طالبان کے دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ طالبان نے خود کیا ہے۔ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ بم دھماکہ مارچہ علاقے میں اس وقت ہوا، جب طالبان کے یہ افراد ایک مکان میں کار کے اندر بم نصب کر رہے تھے۔ مذکورہ افغان عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں اس مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ طالبان گروہ نے اس واقعے کے بارے میں ابھی فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 529401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش