0
Friday 25 Mar 2016 05:48

سابق مرکزی صدر جے ایس او ساجد علی ثمر رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق مرکزی صدر جے ایس او ساجد علی ثمر رشتہ ازدواج میں منسلک
اسلام ٹائمز۔ جے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور رکن نظارت ساجد علی ثمر رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ جے ایس او پاکستان کے وفد نے مرکزی صدر وفا عباس کی قیادت میں شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ جے ایس او پاکستان کے وفد میں صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی بھمبھرو، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن عبداللہ رضا شریک تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق مرکزی صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس نے اس موقع پر کہا، ساجد علی ثمر ایک نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ صوبائی آرگنائزر جے ایس او پاکستان سندھ نے رکن نظارت ساجد علی ثمر کو اس موقع پر سندھ کی ثقافت کے طور پر سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔
خبر کا کوڈ : 529411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش