QR CodeQR Code

کراچی میں تھانوں پر کریکر حملوں کی تحقیقات میں پیش رفت

25 Mar 2016 13:50

اسلام ٹائمز: دو ٹیمیں اندرون سندھ روانہ کی گئیں ہیں، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کریک ڈاؤن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا، گلستان جوہر میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانوں پر کریکر حملوں کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں اندرون سندھ روانہ کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے کریکر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دو ٹیمیں اندرون سندھ روانہ کی گئیں ہیں، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کریک ڈاؤن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا، گلستان جوہر میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز گلشن اقبال تھانے پر کریکر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 529463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529463/کراچی-میں-تھانوں-پر-کریکر-حملوں-کی-تحقیقات-پیش-رفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org