QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران نے مفاہمت کی 6 یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کر دیئے

25 Mar 2016 20:55

اسلام ٹائمز: دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے پانچ سالہ پروگرام کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے، جس کے تحت دونوں ممالک دو طرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیلئے فوری مذاکرات شروع کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے درمیان وزیراعظم ہاوس میں ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور، افغانستان، شام کی صورتحال اور مسلم امہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جن میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزارء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سارا افضل تارڑ جبکہ ایران کی طرف سے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے وفد نے شرکت کی۔ مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی چھ یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے پانچ سالہ پروگرام کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے، جس کے تحت دونوں ممالک دو طرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیلئے فوری مذاکرات شروع کریں گے اور دسمبر 2017ء تک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 529515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529515/پاکستان-اور-ایران-نے-مفاہمت-کی-6-یادداشتوں-معاہدوں-پر-دستخط-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org