QR CodeQR Code

بھارت روز اول سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہے، عدیل عباس

26 Mar 2016 00:00

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت بھارتی جاسوس کی گرفتاری کو سنجیدگی سے لے، اس معاملہ کو نہ صرف سفارتی سطح پر بھرپور طریقہ سے اٹھایا جائے، بلکہ حکومت را کی پاکستان میں سرگرمیوں کو روکے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عدیل عباس شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت روز اول سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہے، را کے جاسوسوں کی گرفتاری اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی جاسوس کی گرفتاری کو سنجیدگی سے لے، اس معاملہ کو نہ صرف سفارتی سطح پر بھرپور طریقہ سے اٹھایا جائے، بلکہ حکومت را کی پاکستان میں سرگرمیوں کو روکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کئی دشمن ممالک سرگرم ہیں، پورے ملک میں غیر ملکی جاسوسوں کیخلاف کارروائی کی ضرورت ہے، پاکستانی قوم اپنے وطن کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ تک برداشت نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 529554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529554/بھارت-روز-اول-سے-پاکستان-کو-غیر-مستحکم-کرنے-کے-درپے-ہے-عدیل-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org