QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل کرنے میں دو سے اڑھائی سال لگ سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل

26 Mar 2016 00:19

اسلام ٹائمز: مشترکہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت مزید بڑھ سکے گی۔ ایران کیلئے پاکستان کی ادویات، ٹیکسٹائل ، لائیو اسٹاک اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو مکمل کرنے میں دو سے اڑھائی سال لگ سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کی مشترکہ سرمایہ کاری کانفرنس ہوئی، جس سے خطاب میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 70 کلو میٹر طویل نواب شاہ گواردر گیس پائپ لائن کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ جس میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں، جبکہ گیس بچھانے میں ڈیڑھ سے دو سال کا عرصہ لگ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت مزید بڑھ سکے گی۔ ایران کے لئے پاکستان کی ادویات، ٹیکسٹائل، لائیو اسٹاک اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے خام تیل امپورٹ کرسکتا ہے۔ ایران کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر محسن جلال نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کی فضا کم ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 529555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529555/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-کو-مکمل-کرنے-میں-دو-سے-اڑھائی-سال-لگ-سکتے-ہیں-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org