0
Saturday 26 Mar 2016 09:21

جی بی کونسل کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان، 7 اپریل کو پولنگ ہوگی

جی بی کونسل کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان، 7 اپریل کو پولنگ ہوگی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 7 اپریل کو قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا کے دستخط سے جاری شیڈول کے مطابق 28 مارچ کو ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ 29 مارچ کو امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے، 31 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یکم اپریل 2016ء کو مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی پرامیدوار چیف الیکشن کمشنر کو اپیلیں داخل کرا سکیں گے۔ 2 اپریل کو چیف الیکشن کمشنر اپیلیں نمٹائیں گے، 3 اپریل کو امیدوار ایک دوسرے کے حق میں دستبردار ہو سکیں گے اور اس روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 7 اپریل کو قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں گلگت بلتستان کونسل کے 6 ارکان کے چناو کے لئے انتخابات ہوں گے۔ گلگت بلتستان کونسل کے کل ارکان کی تعداد 12 ہوتی ہے جن میں سے 6 اراکین گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے ووٹ سے چنے جاتے ہیں اور 6 اراکین وفاقی حکومت نامزد کرتی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان بلحاظ عہدہ، کونسل کے چیئرمین ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 529583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش