0
Saturday 26 Mar 2016 17:07

کرپشن فری پاکستان کیلئے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، زبیر احمد گوندل

کرپشن فری پاکستان  کیلئے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، زبیر احمد گوندل
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کر مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے سرگودہا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج عمرے جیسے امور بھی اس سے پاک نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری ملک بنا کر دم لے گی، جس کیلئے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن فری ضلع بنانے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے ضلعی ناظم دئر بالا فصیح الرحمن، سٹی امیر حافظ عدیل باسط اور محمد اجمل رحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 529679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش