QR CodeQR Code

مانسہرہ، پہاڑی تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق

26 Mar 2016 21:50

اسلام ٹائمز: لینڈ سلائڈنگ کے باعث پہاڑی تودہ آبادی پہ گرگیا اور 7 مکان ملبے تلے دب گئے، دور دراز پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو رسائی میں مشکلات کا سامنا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے تین افراد کی لاشیں نکال لیں۔


اسلام ٹائمز۔ آبادی پر پہاڑی تودہ گرنے سے سات مکانات ملبے تک دب گئے ہیں۔ مانسہرہ کے مضافاتی علاقے جبڑ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑا پہاڑی تودہ آبادی پر آ گرا، جس کی زد میں آکر کئی مکانات منہدم ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک پہاڑی تودہ شہر سے دور جبڑ کے مقام پر آبادی پہ گرگیا۔ سات مکانات پہاڑی تودے کے ملبے تلے مکمل طور پر دب گئے ہیں۔ راستہ بند ہونے اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے تین افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے دریائے سرن کا راستہ رک گیا اور پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع ناظم مانسہرہ خرم خان امدادی ٹیموں کو لے کر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 529737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529737/مانسہرہ-پہاڑی-تودہ-گرنے-سے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org