QR CodeQR Code

بعض دفعہ "را" پاکستان کیخلاف ایران کی سر زمین بھی استعمال کرتی ہے، جنرل راحیل شریف

26 Mar 2016 23:11

اسلام ٹائمز: وضاحتی بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات میں ایرانی صدر کو بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہے جسے روکا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی پاکستان میں دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ آرمی چیف کہتے ہیں بعض دفعہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء بلوچستان میں مداخلت کے لیے ایران کی سر زمین بھی استعمال کرتی ہے، بھارت کو ایسی سرگرمیوں سے روکا جائے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی ملاقات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات میں ایرانی صدر کو بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہے۔ آرمی چیف نے بتایا کہ پاکستان میں دہشتگردی کےلیے راء کبھی کبھی ایران کی سرزمین بھی استعمال کرتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے صدر حسن روحانی سے کہا کہ راء سے کہا جائے کہ وہ اپنی سرگرمیاں بند کرے اور پاکستان کو استحکام حاصل کرنے دے۔


خبر کا کوڈ: 529758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529758/بعض-دفعہ-پاکستان-کیخلاف-ایران-کی-سر-زمین-بھی-استعمال-کرتی-ہے-جنرل-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org