0
Saturday 26 Mar 2016 23:31

گرفتار بھارتی ایجنٹ کا دہشتگردی کیلئے پاکستان میں رقم بانٹنے کا اعتراف

گرفتار بھارتی ایجنٹ کا دہشتگردی کیلئے پاکستان میں رقم بانٹنے کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ "را" کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں "را" کے نیٹ ورکس قائم ہیں، انہوں نے خود" را" کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی۔ گرفتار ایجنٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقامی دہشت گردوں کے ساتھ افغانیوں کو بھی دہشت گردی میں استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق "را" کے ایجنٹ کی جانب سے اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق کل بھوشن یادیو نے مان لیا ہےکہ اس نے دہشت گردی کے لیے "را" کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی، یہ بھی بتا دیا کہ دہشت گردی کیلئے فنڈز، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں سے براستہ چمن پاکستان آتے تھے۔ گرفتار ایجنٹ نے تحقیق میں انکشاف کیا کہ فنڈز افغان کیریئرز کے ذریعے بلوچستان منگوائے جاتے تھے، جو مختلف طریقوں اور راستوں سے ہو کر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردوں کو دیئے جاتے تھے۔ کل بھوشن نے تفتیش کاروں کے آگے یہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں مقامی دہشت گردوں کے ساتھ افغان شہریوں کو بھی استعمال کیا۔
خبر کا کوڈ : 529762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش