QR CodeQR Code

ایران برادر اسلامی ملک ہے اس پر کسی قسم کا شک نہیں کرنا چاہیے، خورشید شاہ

27 Mar 2016 00:00

اسلام ٹائمز: سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے را آفسر کی گرفتاری تشویش ناک ہے، حکومت اس گرفتاری کو عام حالات کی طرح نظرانداز نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں کافی عرصے سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ملوث ہے۔ بلوچستان سے را آفسر کی گرفتاری تشویش ناک ہے، حکومت اس گرفتاری کو عام حالات کی طرح نظر انداز نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران برادر اسلامی ملک ہے اس پر کسی قسم کا شک نہیں کرنا چاہیے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بحال ہوگا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ تو پہلے سے ہی کہتے چلے آ رہے ہیں کہ پرویز مشرف کے خلاف اٹھارہ اکتوبر سے کارروائی ہونی چاہیے، اونٹ نکال گیا ہے اب دم باقی بچی ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 2018ء میں پارلیمنٹ میں آئیں گئے، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کسان سمیت ہر طبقے کے لوگ خوش تھے۔


خبر کا کوڈ: 529767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529767/ایران-برادر-اسلامی-ملک-ہے-اس-پر-کسی-قسم-کا-شک-نہیں-کرنا-چاہیے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org