0
Sunday 27 Mar 2016 00:26

استعمار دشمنی اور نظام ولایت کی ترویج آئی ایس او کا طرہ امتیاز ہے، علی مہدی

استعمار دشمنی اور نظام ولایت کی ترویج آئی ایس او کا طرہ امتیاز ہے، علی مہدی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر کے تمام ڈویژنز سے اراکین عاملہ شریک ہیں۔ اجلاس عاملہ کے دوسرے روز کی نشست سے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او علی مہدی کا کہنا تھا کہ ہمیں نظام ولایت سے مربوط رہنا چاہیئے اور یہ ہماری شرعی ذمہ داری ہے کہ نظام ولایت کی ترویج کریں، استعمار دشمنی اور نظام ولایت کی ترویج آئی ایس او کا طرہ امتیاز ہے، استعماری قوتیں ہمیں استعمار دشمنی سے دور کرنا چاہتی ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوسکے گا۔ ہمارا ولین فرض ہے کہ حالات حاضرہ سے باخبر رہتے ہوئے ان دشمنوں کا مقابلہ کریں۔

رکن مرکزی نظارت علامہ حسنین گردیزی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرب الہیٰ انسان کے کمال کی منزل ہے، کمال تک رسائی کیلئے تزکیہ نفس لازم و ملزوم ہے۔ اجلاس میں پانچ سالہ پروگرام کو زیربحث لایا گیا، سابقہ مرکزی صدر تہور حیدری اور فرحان زیدی نے پانچ سالہ پروگرام پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے علامہ احمد اقبال رضوی نے تنظیمی امور پر مفصل گفتگو کی۔ سابقہ مرکزی فنانس سیکرٹری علی حسین نے آڈٹ پر شرکاء اجلاس کو بریف کیا جبکہ سابقہ مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی نے توسیع تنظیم کے حوالے سے گفتگو کی۔ اجلاس میں مرکز اور ڈویژنز اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس کے آخری روز آئندہ سہہ ماہی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 529773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش