QR CodeQR Code

گلگت و بلتستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ

27 Mar 2016 10:46

اسلام ٹائمز: وزارت نے ایک خط کے ذریعے گلگت و بلتستان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان دیامیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ماضی میں دہشت گرد نانگا پربت پر غیرملکی سیاحوں اور قراقرم ہائی وے پر شیعہ مسافروں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت-بلتستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسند ضلع دیامیر میں حملے کر سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے مشورہ دیا ہے کہ گلگت و بلتستان پولیس سرکاری تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر سکیورٹی مزید سخت کر دے۔ وزارت نے ایک خط کے ذریعے گلگت و بلتستان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان دیامیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ خط کے مطابق، طالبان ضلع میں پولیس تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر اہم شخصیات کو ہدف بنا سکتے ہیں، لہذا مقامی پولیس ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں پر نظر رکھے۔ ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ذرائع کو بتایا کہ گلگت و بلتستان کے انسپکٹر جنرل ظفر اقبال اعوان نے دیامیر کے ڈپٹی کمشنر عثمان احمد اور ایس پی کو خطرے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ماضی میں دہشت گرد نانگا پربت پر غیرملکی سیاحوں اور قراقرم ہائی وے پر شیعہ مسافروں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 529815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529815/گلگت-بلتستان-میں-دہشت-گردی-کا-خطرہ-ہے-وزارت-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org