QR CodeQR Code

کچھ بین الاقوامی این جی اوز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہیں، اسحاق ڈار

27 Mar 2016 11:32

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل این جی اوز کو پہلے ہی بہت آزادی ہے، مزید آزادی نہیں دے سکتے، این جی اوز کو بتانا ہو گا فنڈنگ کہاں سے آتی اور خرچ کہاں ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ عالمی این جی اوز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی میں مالی معاونت اور پاکستان کے حصوں کو علیحدہ کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل این جی اوز کو پہلے ہی بہت آزادی ہے، مزید آزادی نہیں دے سکتے، این جی اوز کو بتانا ہو گا فنڈنگ کہاں سے آتی اور خرچ کہاں ہوتی ہے، سب پر الزام عائد نہیں کرتے، کچھ عالمی این جی اوز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی میں مالی معاونت اور پاکستان کے حصوں کو علیحدہ کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹرنیشنل این جی او کو خود کو رجسٹریشن کرانا ہو گا، یہ آئی این جی اوز کے حوالے سے سنجیدہ معاملہ ہے، کوئی نئی بات نہیں ہو رہی، بھارت میں کئی سالوں پہلے یہ کام ہو چکا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو جون تک 22 ارب روپے کی ضرورت ہے، 5 ارب روپے کا انتظام کر دیا باقی بھی کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 529822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529822/کچھ-بین-الاقوامی-این-جی-اوز-پاکستان-کو-غیر-مستحکم-کرنے-میں-ملوث-ہیں-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org