0
Sunday 27 Mar 2016 16:37

بھارت کیساتھ سعودی عرب بھی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کرتا ہے، متحدہ لندن کے اہم رہنما کے انکشافات

بھارت کیساتھ سعودی عرب بھی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کرتا ہے، متحدہ لندن کے اہم رہنما کے انکشافات
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی نے کہا ہے کہ ’’را‘‘ نہیں چاہتی کہ پاکستان کے حالات ٹھیک ہوں، بھارت کے علاوہ سعودی عرب بھی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کرتا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنو ں کو بھارت بجھوانے پر الطاف حسین سے اختلاف ہوا، محمد انور متحدہ کے کارکنوں کو بھارت ٹریننگ کیلئے بجھواتا تھا ،بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ الطاف حسین سے پاک آرمی کے خلاف تقریریں کرواتی تھی، میں الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے سارے کالے کرتوتوں کا چشم دید گواہ ہوں، حکومت پاکستان مجھے بلائے میں تمام ثبوت مہیا کروں گا۔ نجی ٹی وی ’’نیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’لائیو ود نصراللہ ملک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں کو بھارت کے فوری ویزے مل جاتے تھے، پاکستان کے حالات خراب کرنے میں متحدہ کا بڑا ہاتھ ہے، یہ لوگ بھارت کیلئے کام کرتے تھے، ہم نظریاتی لوگ ہیں، ہماری بات نہیں سنی جاتی تھی، نظریاتی کارکنوں کو خوف ہے کہ اگر ہم الطاف حسین سے الگ ہوئے، تو انہیں مار دیا جائے گا، وہ ڈر کے مارئے آواز نہیں اٹھاتے، برطانیہ سے میرے ساتھ 400 افراد مصطفیٰ کمال کے ساتھ شامل ہوں گے۔

ارشد صدیقی نے کہا کہ کہ ایم کیو ایم میں ڈاکٹر عمران فاروق کی بھی کوئی بات نہیں سنتا تھا، وہ کارکنوں کے انڈیا جانے کے خلاف تھے، اور اکثر کہتے تھے کہ متحدہ میں کوئی انکی نہیں سنتا، فنڈز کے غلط استعمال پر بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے الطاف حسین سے اختلافات تھے، متحدہ قائد نے میرے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو ’’لمبی چھٹی‘‘ پر بھیجنے کا کہا، جسے مارنا ہوتا وہ یہی ’’کورڈ ورڈ‘‘ استعمال کرتے تھے، میں نے عمران فاروق کو کہا کہ آپ لمبی چھٹی پر جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر جاؤں گا۔ ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز سے ایم کیو ایم کے رہنما جوا کھیلتے تھے، غریب پارٹی کا لیڈر لندن میں 8 ملین پارؤنڈ کے گھر میں رہتا ہے، ایم کیو ایم رہنماؤں کی بیرون ملک گیارہ ملین پاؤنڈ کی جائیدادیں ہیں، 35 سال سے سنیماؤں میں ایم کیو ایم کی لگی فلم 2016ء میں اتر جائیگی، برطانوی حکومت کے پاس متحدہ کیخلاف تمام ثبوت ہیں۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ، سعودی،عرب، لندن اور بیشمار ممالک سے چندہ آتا تھا، بھارت سے فنڈنگ کے متعلق معلوم ہوا، تو میں نے انور سے پوچھا یہ کیو ں آرہی ہے، اس کے بعد انہوں نے دبئی میں کمپنی کھولی، اس کے ذریعے پیسے آتے جاتے تھے، ہم نے بھارت سے آنے والے پیسے پر کافی شور مچایا، اسکاٹ لینڈ یارڈ میں بھارت سے آنیوالے پیسوں کے ثبوت موجود ہیں، لندن آفس اور الطاف حسین کے گھروں سے پیسہ نکلا ہے، یہ برطانوی اور پاکستان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیقات کرے، اگر پاکستان ثبوت چاہتا ہے، تو میں پاکستان آنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ فنڈز سے جوئے کھلتے ہیں، ندیم نصرت کی آمدنی کیا ہے، مصطفیٰ عزیز آبادی کی آمدنی نہیں ہے، انھیں پیسے کہاں سے آتے ہیں، پارٹی فنڈز سے ویلفئیر کے کام کئے جاتے ہیں، جوئے اور شراب کیلئے نہیں، لندن میں ایم کیو ایم کی گیارہ جائیدادیں ہیں، محمد انور نے کرائے پر پراپرٹی دی ہوئی ہے، انکو کسی غریب کارکن کا خیال نہیں، مصطفیٰ کمال کے ساتھ انکے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 529888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش