0
Sunday 27 Mar 2016 23:36

بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، ڈاکٹر مبشر احمد

بھارت پاکستان  کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، ڈاکٹر مبشر احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے ضلعی امیر ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کارکنوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ سرگودہا میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کی بلوچستان سے گرفتاری کی تائید کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانی بند کرکے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 529944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش