QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری، شاہراہ قراقرم بند

27 Mar 2016 23:12

اسلام ٹائمز: گلگت اسکردو روڈ بشو کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی، دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہوگئی، جس کی وجہ سے آمدورفت کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تین دن سے برف باری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برفانی تودہ گرنے سے استور سے راولپنڈی اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، کوہستان اور ہربن داس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے جبکہ بلتستان کے بالائی علاقے ایک بار پھر برف سے ڈھک گئے ہیں۔ ادھر بولن اور خچک کے مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے استور سے راولپنڈی اور استور سے گلگت کی رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ہیں۔ گلگت اسکردو روڈ بشو کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی، دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہوگئی، جس کی وجہ سے آمدورفت کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 529973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529973/گلگت-بلتستان-میں-برف-باری-اور-بارش-کا-سلسلہ-جاری-شاہراہ-قراقرم-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org