QR CodeQR Code

سکیورٹی ادارے اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتی ہے، مولانا سلطان رئیس

28 Mar 2016 09:58

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام امن کے خواہاں ہیں اگر کہیں دہشگردی ہے تو وہ حکومت کے دل و دماغ میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کنوینئر مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے بھی صوبائی حکومت کی طرح گلگت بلتستان میں خوف و ہراس اور فرقہ واریت پیداء کرنا چاہتی ہے، کہیں کسی پر کوئی حملہ کرنے والا ہے تو پکڑ کر تختہ دار پر لٹکائیں، دیامر کے حوالے سے اخباری بیانات معنی خیز ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو گذشتہ 3 سالوں سے عوام اور عوامی ایکشن کمیٹی نے امن کا گہوارہ بنایا ہے، جو بھی اس علاقے کے امن سے کھیلنا چاہے گا اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام امن کے خواہاں ہیں اگر کہیں دہشگردی ہے تو وہ حکومت کے دل و دماغ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز سے خوفزدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 530018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530018/سکیورٹی-ادارے-اور-صوبائی-حکومت-گلگت-بلتستان-میں-فرقہ-واریت-پھیلانا-چاہتی-ہے-مولانا-سلطان-رئیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org