QR CodeQR Code

سانحہ لاہور دہشگردوں کے سہولت کاروں کو رعایت دینے کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی

28 Mar 2016 08:57

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامی اداروں کو چاہیے کہ وہ ان جیسے واقعات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں، ورنہ اسی طرح خواتین، جوان اور معصوم بچے شہید ہوتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پھانسی نہ دی جائے، تب تک اس طرح کے دردناک واقعات ہوتے رہیں گے۔ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ملت پاکستان کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت اور انتظامی اداروں کو چاہیے کہ وہ ان جیسے واقعات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں، ورنہ اسی طرح خواتین، جوان اور معصوم بچے شہید ہوتے رہیں گے۔ ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی تمام خاندانوں کو انصاف اور صبر عطا کرے۔


خبر کا کوڈ: 530046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530046/سانحہ-لاہور-دہشگردوں-کے-سہولت-کاروں-کو-رعایت-دینے-کا-نتیجہ-ہے-ڈاکٹر-شفقت-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org