QR CodeQR Code

دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے

بچوں کو نشانہ بنانیوالے بزدل دہشتگردوں کو کیفر کردارتک پہنچا کر دم لیں گے، نواز شریف

آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

28 Mar 2016 11:47

اسلام ٹائمز: لاہور میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ک ہان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے معاملہ پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے مریضوں کی عیادت کے لئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، بچوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ان کا کہنا ہے زخمیوں کو طبی امداد کے معاملہ پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے مریضوں کی عیادت کے لئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، خواجہ سلمان رفیق اور دیگر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جناح ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ہر بیڈ پر جا کر مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ انہیں تسلی و تشفی دی اور لواحقین سے بھی بات کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، بچوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشتگردوں کو کیفر کردارتک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا زخمیوں کو طبی امداد کے معاملہ پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 530060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530060/بچوں-کو-نشانہ-بنانیوالے-بزدل-دہشتگردوں-کیفر-کردارتک-پہنچا-کر-دم-لیں-گے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org