QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی نے امن و امان کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

28 Mar 2016 23:59

اسلام ٹائمز: تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سے عوام کی جان ومال کو خطرہ ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اسلام آباد میں معمولات زندگی رک چکے ہیں جس پر فوری بحث کرائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سے عوام کی جان ومال کو خطرہ ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اسلام آباد میں معمولات زندگی رک چکے ہیں، حکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔ پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کامطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 530162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530162/پیپلزپارٹی-نے-امن-امان-کی-صورتحال-پر-قومی-اسمبلی-میں-تحریک-التواء-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org