QR CodeQR Code

دہشت گردوں کا بچوں کو پارکوں میں مارنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، حسین ہارون

28 Mar 2016 21:29

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں سینئر سیاستدان نے کہا ہے کہ گلشن اقبال پارک لاہور میں ناقص سیکورٹی کی وجہ سے عورتوں اور معصوم بچوں کا اتنا بڑا جانی نقصان ہوا ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ نامور سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں بڑی تعداد میں معصوم بچوں اور عورتوں کی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک دہشت گردوں کا تعلیمی اداروں کے بعد ہمارے بچوں کو پارکوں میں بھی مارنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی اندوہناک واقعہ ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ گلشن اقبال پارک لاہور میں ناقص سیکورٹی کی وجہ سے عورتوں اور معصوم بچوں کا اتنا بڑا جانی نقصان ہوا ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 530176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530176/دہشت-گردوں-کا-بچوں-کو-پارکوں-میں-مارنا-حکومت-کیلئے-لمحہ-فکریہ-ہے-حسین-ہارون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org