QR CodeQR Code

معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والے رعایت کے مستحق نہیں، علامہ عون نقوی

28 Mar 2016 21:33

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ کب تک ہمارے بچے، خواتین، بوڑھے اور نوجوان دہشت گردوں کا نشانہ بنتے رہیں گے، حکومت اور ریاستی ادارے سفاک درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے لاہور گلشن اقبال میں ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہوں کو خون میں نہلانے والے کسی بھی قسم کی رعایت اور ہمدردی کے مستحق نہیں۔ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام طبقات اس سانحہ کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس دردناک سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے اور ہر آنکھ اس پر اشکبار ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ کب تک ہمارے بچے، خواتین، بوڑھے اور نوجوان دہشت گردوں کا نشانہ بنتے رہینگے۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ وہ سفاک درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور حقائق کو منظر عام تک لایا جائے۔ اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، حافظ سخاوت حسین حیدری، مولانا غلام علی عارفی، مولانا خلیل احمد کمیلی، سید لخت حسنین زیدی، فخر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 530178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530178/معصوم-اور-بے-گناہوں-کا-خون-بہانے-والے-رعایت-کے-مستحق-نہیں-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org