0
Monday 28 Mar 2016 23:55

سانحہ لاہور دہشتگردوں کیخلاف ملک گھیر آپریشن نہ کرنے کا نتیجہ ہے، آغا عباس رضوی

سانحہ لاہور دہشتگردوں کیخلاف ملک گھیر آپریشن نہ کرنے کا نتیجہ ہے، آغا عباس رضوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سربراہ علامہ آغا عباس رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ اور غیرانسانی اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور دراصل ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف مل گیر آپریشن نہ کرنے کا نتیجہ ہے، اگر حکومت بروقت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتی تو آج یہ افسوسناک سانحہ پیش نہیں آتا۔ آغا عباس رضوی نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، یہاں پر سکیورٹی کے ٹھوس اقدمات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور انکے انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 530212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش