0
Tuesday 29 Mar 2016 00:21

وزیر اعظم کا خطاب سیاسی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا، نعیم الحق

وزیر اعظم کا خطاب سیاسی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا خطاب سیاسی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا، امید تھی کہ وزیر اعظم اپنی جماعت کی صفوں میں دہشتگردوں سے روابط رکھنے والوں کے خلاف بھی کوئی ہدایات دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس سے وزیر اعظم دہشت گردی کے خاتمے کا عزم دہراتے آئے ہیں لیکن دہشت گرد موقع ملتے ہی قوم کو ایک بڑا گھاؤ لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ توقع تھی وزیر اعظم "نیشنل ایکشن پلان" پر علدرآمد کے حوالے سےحکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے اور اپنی جماعت کی صفوں میں دہشتگردوں سے روابط رکھنے والوں کے خلاف بھی کوئی ہدایات دیں گے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ تمام سیاسی حمایت کے باوجود حکومت کے پاس نیشنل ایکشن پلان کے بعض حصوں کو معطل رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف قوم عزم شک و شبے سے بالاتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 530213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش