QR CodeQR Code

کشمیر کو کرپشن سے پاک کریں گے، ترابی

29 Mar 2016 09:10

اسلام ٹائمز: کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی میں ہیں تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کرپٹ، لینڈ اور کمیشن مافیاز کو اسمبلی میں نہیں جیلوں میں پہنچائیں گے، مفاد پرست ٹولے کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے، جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی میں ہیں تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔ برداریوں کا نام استعمال کر کے ووٹ حاصل کرنے والے تجوریاں بھر رہے ہیں۔ مظلوم سے ان کو کوئی سر وکار نہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران ریڑبن، بیرپانی، ڈھنڈ، چھتر نمبر1 میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک کشمیر تعمیر کریں گے، باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اس کو اور مضبوط کریں۔


خبر کا کوڈ: 530238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530238/کشمیر-کو-کرپشن-سے-پاک-کریں-گے-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org