QR CodeQR Code

بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں، سردار یعقوب

29 Mar 2016 09:15

اسلام ٹائمز: صدارتی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے اردگرد پر نظر رکھیں اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے لاہور خودکش دھماکے میں 72 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد عناصر سے ہوشیار رہیں اور اردگرد نظر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صدارتی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما لالہ حنیف اعوان، چیئرمین معائنہ کمیشن صاحبزادہ اشفاق ظفر اور طارق خٹک کی قیادت میں فارورڈ کہوٹہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 530239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530239/بزدل-دہشت-گرد-انسان-کہلانے-کے-مستحق-نہیں-سردار-یعقوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org