0
Wednesday 2 Feb 2011 19:02

احتجاج مصر کو ایران کی جانب لے جا رہا ہے،صہیونی وزیراعظم کا خوف

احتجاج مصر کو ایران کی جانب لے جا رہا ہے،صہیونی وزیراعظم کا خوف
مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف جاری عوامی تحریک مصر کو ایران میں تبدیل کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صدر حسنی مبارک کیخلاف جاری عوامی تحریک کے نتیجے میں بننے والی کسی بھی نئی حکومت کو تل ابیب اور قاہرہ کے درمیان ہوئے امن معاہدوں کی پابند بنائے۔
انہوں نے"مبارک ہٹا تحریک" میں اسلام پسند قوتوں کے اقتدار میں آنے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں شدت پسند اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ "وہ نہیں چاہتے کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان تیس سال کی محنت سے قائم خوشگوار تعلقات کو گزند پہنچے"، موجودہ حالات میں جب پڑوسی ملک میں مذہبی قوتوں کے عروج کا خطرہ موجود ہے، عالمی برادری کو قاہرہ میں بننے والی کسی بھی نئی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام امن معاہدوں کو پابند بنانا ہو گا۔
صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطی کے ممالک میں جمہوریت کی جانب پیش رفت کی حمایت کرتے ہیں تاہم جمہوریت کی آڑ میں مشرق وسطی کو ایران بنتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہیں یہ خوف ہے کہ مصر میں صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسلام پسند جماعتیں حکومت میں آ جائیں گی جو خطے کے امن کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوں گی۔



Share on Facebook

خبر کا کوڈ : 53028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش