0
Tuesday 29 Mar 2016 22:21

دھرنے کے شرکاء کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

دھرنے کے شرکاء کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کو منتشر ہونے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ ایف سی، وفاقی پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری پر مشتمل سات ہزار کی نفری دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو ڈی چوک خالی کرنے کا نوٹس شام چھ بجے جاری کیا گیا۔ تحریری نوٹس اے ڈی سی عبدالستار ایسانی نے علماء تک پہنچایا۔ تحریری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دو گھنٹوں میں شرکاء ڈی چوک خالی کردیں، بصورت دیگر سختی سے نمٹا جائیگا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر دھرنے کے شرکاء پرامن طریقہ سے ڈی چوک خالی کریں گے تو انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا۔ شرکاء دھرنا سے نمٹنے کیلئے پنجاب کانسٹیبلری اور ایف سی کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے جس میں ایک ہزار پنجاب کانسٹیبلری اور تین ہزار ایف سی کے جوان شامل ہیں۔اسلام آباد پولیس کے تین ہزار جوان بھی آپریشن میں حصہ لیں گے جبکہ رینجرز اور فوج بھی اس موقع پر موجود رہے گی۔ دوسری جانب دھرنے والوں کے خلاف آپریشن کے پیش نظر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور پمز، پولی کلینک اور سی ڈی آے اسپتال میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ تمام ڈاکڑز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 530437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش