QR CodeQR Code

معصوم انسانوں کی جان لینے والوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، سید محمد زکریا

31 Mar 2016 15:25

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک کو کمزور کر کے دنیا کے سامنے ایک ناکام ریاست کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع فیصل آباد کے امیر سید محمد زکریا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک کو کمزور کر کے دنیا کے سامنے ایک ناکام ریاست کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہیں، معصوم انسانوں کی جان لینے والوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک لاہور میں جھولے جھولتے اور خوشیاں بکھیرتے بچوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناقابل برداشت ہے، ملک دشمن عناصر سکیورٹی فورسز کی کامیابی سے بو کھلاہٹ کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 530524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530524/معصوم-انسانوں-کی-جان-لینے-والوں-کا-مذہب-سے-کوئی-تعلق-نہیں-سید-محمد-زکریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org