QR CodeQR Code

پشاور، جائیداد کا تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

30 Mar 2016 13:36

اسلام ٹائمز: پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں اور عینی شاہدین سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مخالفین میں جائیداد کا تنازع کافی عرصے سے چلا آرہا ہے اور متعدد بار جھگڑا بھی ہو چکا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ ارمڑ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے، تاہم اس واقعہ کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔  پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں اور عینی شاہدین سے ملنے والے اطلاعات کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مخالفین میں جائیداد کا تنازع کافی عرصے سے چلا آرہا ہے اور متعدد بار جھگڑا بھی ہو چکا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آج فائرنگ سے دونوں گروپوں کے افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 530539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530539/پشاور-جائیداد-کا-تنازعہ-پر-2-گروپوں-میں-فائرنگ-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org