0
Wednesday 30 Mar 2016 20:41

ہماری سنی جاتی تو نوبت دھرنے تک نہ آتی، ثروت اعجاز قادری

ہماری سنی جاتی تو نوبت دھرنے تک نہ آتی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے دعوی کیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے اہلسنّت کے 10 ہزار سے زائد کارکنان کو مختلف اضلاع کی جیلوں اور تھانوں میں رکھا گیا ہے۔ کہتے ہیں ہماری سنی جاتی تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے شرکاء سے الوادعی خطاب میں ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دو سو پچانوے سی میں کوئی ترمیم نہ کرنیکا اعلان خوش آئند ہے، اُمید ہے حکومت معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گی، بھوک پیاس دیگر تکالیف کے باوجود کارکنان کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گرفتار کارکنان اور علماء کی رہائی کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے، ملک میں نظام مصطفٰی کے نفاذ اور مقام مصطفٰی کے تحفظ کیلئے پرامن جدوجہد جاری رہے گی، ان کا کہنا تھاکہ سات اپریل کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے متعلق ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کریں گے، توڑ پھوڑ جلاو گھیراو سے اہلسنّت کا کوئی تعلق نہیں، راء کے ایجنٹ سے توجہ ہٹانے کےلئے توڑپھوڑ کرائی گئی اور اس کا الزام ہمارے پرامن مظاہرین پر ڈالا گیا، ہماری بات بروقت سُنی جاتی تو یہ نوبت نہ آتی۔
خبر کا کوڈ : 530580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش