0
Wednesday 30 Mar 2016 21:33

کراچی میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال

کراچی میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا، جس میں متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن، بے ضابطگیوں، من پسند افراد کی ترقیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی میں اساتذہ نے احتجاج کیا، اور ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو ڈی جے سائنس کالج کے قریب روک لیا، تاہم اساتذہ کے انکار پر پولیس نے پُرامن مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا، اور اساتذہ پر لاٹھیاں بھی برسائیں، جس کی وجہ سے متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔ مظاہرے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ 6 ماہ سے اساتذہ تنظیموں کے متعلقہ افسران سے مذاکرات جاری تھے، تاہم ان میں تعطل آنے پر اساتذہ نے پُرامن احتجاج کا فیصلہ کیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اساتذہ سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی، تاکہ انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکا جا سکے، کیونکہ شہر میں پہلے ہی نمائش چورنگی پر مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 530590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش