0
Wednesday 30 Mar 2016 21:55

کراچی میں کالعدم تنظیم کیلئے کام کرنیوالا نجی تعلیمی ادارے کا ٹیچر گرفتار

کراچی میں کالعدم تنظیم کیلئے کام کرنیوالا نجی تعلیمی ادارے کا ٹیچر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے کراچی کے علاقے منظور کالونی میں چھاپے مار کر نجی تعلیمی ادارے کے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ تفصلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی میں حساس اداروں نے علی الصبح چھاپا مارا، چھاپہ خفیہ اطلاعات پر مارا گیا، چھاپے کے دوران حساس اداروں نے نجی تعلیمی ادارے میں تعینات ٹیچر ساجد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹیچر کو کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے کام کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے روابط تھے۔
خبر کا کوڈ : 530598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش