QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کو امریکی صدر براک اوباما کا فون، سانحہ لاہور پر اظہار افسوس

30 Mar 2016 22:59

اسلام ٹائمز: براک اوباما نے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے جب کہ مشکل وقت میں نواز شریف کا امریکا کے بجائے ملک میں رہنا قابل تحسین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرعظم نواز شریف کو امریکی صدر براک اوباما نے ٹیلی فون کیا، جس میں انہوں نے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو پر امریکی صدر براک اوباما نے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے جب کہ مشکل وقت میں نواز شریف کا امریکا کے بجائے ملک میں رہنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دشمن معصوم شہریوں اور آسان اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا مکمل یقین ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نواز شریف کے معترف ہیں، ان کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہترین کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ براک اوباما نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کا شدت سے منتظر ہوں جو جلد ہی ہوگی۔ امریکی صدر سے گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چھپا ہوا دشمن اپنا ڈھانچہ تباہ ہونے کے بعد معصوم عوام کو نشانہ بنارہا ہے لیکن  پاکستانی عوام کا عزم  مضبوط  تر ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 530606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530606/وزیراعظم-نواز-شریف-کو-امریکی-صدر-براک-اوباما-کا-فون-سانحہ-لاہور-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org