0
Thursday 31 Mar 2016 17:49

عزیر بلوچ کے دوران تفتیش گینگ وار خواتین ونگ سے متعلق مزید انکشاف

عزیر بلوچ کے دوران تفتیش گینگ وار خواتین ونگ سے متعلق مزید انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش خواتین ونگ کے حوالے سے مزید انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش عزیر بلوچ نے مزید انکشاف کیا ہے کہ قرۃ العین، نبیلہ، سمیرا، ملکہ اور سمرین گینگ وار کی سہولت کار ہیں، جبکہ یاسمین، فاطمہ اور گل بی بی سمیت 10 خواتین ونگ چلاتی ہیں۔ قرۃ العین اور نبیلہ گینگ وار کے کمانڈر جمیل چھنگا کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ تفتیش کے مطابق گروہ خواتین ونگ کے ذریعے بھتہ خوری اور اسلحے کی ترسیل بھی کرتا ہے۔ قتل کے بعد لاشوں کو مختلف مقامات پر خواتین کے ذریعے پھینکا گیا اور بھتے کی رقم جمع کرکے عینی نامی خاتون کو دی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار خواتین ونگ کے خلاف جلد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 530739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش